ن لیگ کا حلقہ این اے 58چکوال سے میجر طاہر اقبال کو ٹکٹ دینے کافیصلہ

 

اسلام آباد(طارق محمود سمیر) مسلم لیگ(ن) نے حلقہ این اے 58چکوال سے میجر طاہر اقبال کو ٹکٹ دینے کافیصلہ کرلیا جب کہ ن لیگ میں شمولیت اختیار کرنے والے سردارغلام عباس کو حلقہ این اے 59سے انتخاب لڑیں گے،ادھر ذرائع کے مطابق علیم خان نے مریم نواز کے لاہور کے حلقہ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا کہاہے لیکن تاحال اس پر کوئی فیصلہ نہیں ہوا،سیٹوں کی ایڈجسٹمنٹ والے حلقوں میں رانا ثناء کی قیادت میں کمیٹی بنادی گئی ،راناثناء اللہ سیٹوں کی ایڈجسٹمنٹ سے متعلق ان حلقوں میں بات چیت کررہے ہیں ،ن لیگی ذرائع کےمطابق مرکزی قیادت نے پی ٹی آئی لوگوں سے جووعدے کئے تھے انہیں نبھایاجائے گااورانہی لوگوں کو ایڈجسٹ کیاجائے گا، آئندہ ایک سے دو دن میں ان کو باضابطہ طور پر آگاہ بھی کردیاجائے گا۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.