صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 22 کیلئے امیدواروں کا اپنے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر کلرکہار کے دفتر میں جمع کرانے کا عمل جاری

 


کلرکہار(عثمان اعوان) صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 22 کیلئے امیدواروں کا اپنے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر کلرکہار کے دفتر میں جمع کرانے کا عمل جاری۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز حلقہ پی پی 22 کلرکہار تلہ گنگ کیلئے 7 امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، اس حوالے سے ریٹرننگ آفیسر حلقہ پی پی 22 ساجد منیر کلیار، اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر یاسر محمود اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر کلرکہار چوہدری محمد اشرف نے امیدواروں سے کاغذات نامزدگی جمع کئے، کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں میں سابق ممبر صوبائی اسمبلی و خاتون راہنما تحریک انصاف محترمہ فوزیہ بہرام، پیپلز پارٹی کے امیدوار راجہ مظہر حسین ہستال، محترمہ عنصر یاسمین، ملک فدا حسین، محترمہ شائستہ اکرم، محمد مقصود الحق منہاس اور محترمہ غزالہ صفدر شامل ہیں، جبکہ ایک امیدوار ملک اختر حسین شہباز کے کاغذات ریٹرننگ آفیسر ساجد منیر کلیار کے نہ ہونے کی وجہ سے رہ گئے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.