سابق صوبائی وزیر وامیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 21ملک تنویر اسلم سیتھی کا دورہ ڈنڈوت

 



چوآسیدن شاہ(نمائندہ ڈھڈیال نیوز) امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 21ملک تنویر اسلم سیتھی نے ڈنڈوت میں معروف سیاسی وسماجی شخصیت مزدور لیڈر راجہ مسعود احمد کے جنازہ میں شرکت کی اور معروف مسلم لیگی رہنماء راجہ محمد یونس سمیت دیگر لواحقین سے اظہار تعزیت کیا،بعدازاں ملک تنویر اسلم نےمعروف سماجی شخصیت راجہ مجاہد افسر خان سے ملاقات کی اور آمدہ الیکشن کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا اس موقع پر راجہ حامد نواز،راجہ خرم نواز،راجہ طاہر نمبردار،سابق وائس چیئرمین ٹھیکیدار راجہ محمد تنویر،مسلم لیگ ن کے رہنماء ملک عامر فاروق سکی،سابق کونسلر راجہ عدنان مسعود،سابق کسان کونسلرملک محمد امیر رتوچھہ اور دیگر بھی موجود تھے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.