پی ٹی آئی عام انتخابات2024 ملتوی سبوتاژ کرانے کی سازش کر رہی ہے، طاہرا قبال

 


ڈھڈیال (نامہ نگارخصوصی۔ ڈھڈیال نیوز)سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما میجر (ر) طاہر اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ملک میں 8 فروری عام انتخابات ملتوی سبوتاژ کرانے کی سازش کر رہی ہے۔پی ٹی آئی کی درخواست عوام کی ترجمانی کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کے خلاف پی ٹی آئی درخواستیں الیکشن سے فرار کی منصوبہ بندی ہے، پی ٹی آئی 8 فروری کے عام انتخابات کے خلاف سازش کر رہی ہے۔پی ٹی آئی ہمیشہ کی طرح دوغلی، دوہری اور منفقانہ پالیسی پر کاربند ہے۔پی ٹی آئی 8 فروری سے فرار کی راہیں تلاش کررہی ہے۔پی ٹی آئی میڈیا میں الیکشن جلد کرانے کے اعلان کرتی ہے جبکہ عملی طورپر عدالتوں میں تاخیر کی پٹیشنز کرتی ہے۔2018 کے انتخابات میں بھی بیوروکریسی نے ہی ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کی ذمہ داری نبھائی تھی۔2018 میں بیورکروکریسی کے ڈی آر اوز کا فرض نبھانے پر پی ٹی آئی نے اعتراض نہیں کیا۔ڈی آراوز کے خلاف پٹیشن لے کر پی ٹی آئی لاہور ہائی کورٹ گئی۔8 فروری 2024 کے انتخابات میں تاخیر ہوئی تو ذمہ دار پی ٹی آئی ہوگی۔سائیفرکیس میں عوام میں کچھ کہا،تحقیقات میں کچھ کہا، پی ٹی آئی یہی منفاقت الیکشن کے حوالے سے بھی اپنائے ہوئے ہے،پی ٹی آئی نہیں چاہتی کہ ملک معاشی طورپر مضبوط ہواور عوام کی معاشی مشکلات ختم ہوں۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.