ایک د ن میں چکوال میں کرونا وائرس کے کیسز میں ریکارڈ اضافہ


چکوال (نبیل انور ڈھکو)گزشتہ روز چکوال میں کرونا وائرس کے اٹھارہ مریض سامنے آئے جواب تک ضلع میں ایک دن میں سامنے آنے والی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ ایک دن میں سامنے آنے والے  اٹھارہ مریضوں میں ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر مختار سرور نیازی اور محکمہ صحت کی ایک اور خاتون ڈاکٹر بھی شامل ہیں۔ چھ مریض کیڈٹ کالج چوآ سیدن شاہ کے قرنطینہ مرکز میں ہیں چھ مریض ڈی ایچ کیو ہسپتال میں داخل ہیں جبکہ ستائیس مریضوں کو گھروں میں رکھا گیا ہے۔ چکوال میں اس وقت تک بہتر کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جن میں سے بتیس صحت یاب ہو چکے ہیں۔ موجودہ کیسز میں کوئی مریض ایسا نہیں جس کی حالت تشویش ناک ہو۔ اب تک چکوال سے تعلق رکھنے والے نو افراد کی موت کرونا وائرس کی وجہ سے ہو چکی ہے۔ آج بھی بھبڑ گاؤں کی ایک خاتون راولپنڈی میں جبکہ چک کھاڑک گاؤں کا ایک شخص قطر میں کرونا وائرس کی وجہ سے انتقال کر گئے۔ سرکاری اعدادو شمار کے مطابق تحصیل چکوال میں اب تک 44، تحصیل تلہ گنگ میں 16، تحصیل کلر کہار میں 7 اور تحصیل چوآ سیدن شاہ میں 2 افراد کرونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔ ڈی سی چکوال عبدالستار عیسانی کے مطابق چکوال میں اب روزانہ چھ سے آٹھ مریض سامنے آ رہے ہیں۔


..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.