تھانہ سٹی پولیس کا کرسچئین کالونی میں چھاپہ، جعلی شراب برآمد، تین شراب فروش گرفتار
چکوال(سمندرخان/بیوروچیف۔ ڈھڈیال نیوز ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد بن اشرف کی ہدایت پر تھانہ سٹی پولیس کے ایس ایچ او منصور مظہر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شراب فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے کرسچئین کالونی راولپنڈی روڈ پر ریڈ کیا۔ جس میں بھاری مقدار میں جعلی شراب کے کپے، شراب کی تیاری میں استعمال ہونے والا سامان، خالی بوتلیں، سٹیکرز وغیرہ برآمد کر لئے۔ تفصیلات کے مطابق ریڈ کے دوران ملزم فرحت عرف پپو ولد طارق مسیح ساکن کرسچیئن کالونی چکوال کے قبضہ سے 100 لیٹر جعلی شراب، 103 کپے شراب، بھاری مقدار میں شراب کی تیاری کا سامان خالی بوتلیں، کورز، سٹکرز وغیرہ برآمد، جب کہ انور مسیح ولد جلال مسیح ساکن کرسچئین کالونی کے قبضے سے 50 لیٹر جعلی شراب معہ 20 بوتل شراب اور بھاری مقدار میں خالی بوتلیں و شراب کی تیاری کا سامان برآمد کر لیا گیا۔ ریڈ ٹیم میں شامل تھانہ سٹی پولیس کے اے ایس آئی واجد جاوید نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم شان مسیح ولد الیاس مسیح ساکن کرسچیئن کالونی چکوال کے قبضہ سے بھی 50 بوتل شراب برآمد کر کے تینوں ملزمان کے خلاف تین الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔ پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے اس کاروائی کے دوران ٹوٹل 173 بوتل شراب معہ 150 لیٹر زہریلی شراب برآمد کی۔
کوئی تبصرے نہیں