چوآسیدن شاہ!انجمن مہریہ نصیریہ کے خصوصی اجلاس کا انعقاد
ڈویژن بھر میں سب سے چھوٹی تحصیل ہونے کے باوجود تحفظ ناموس رسالتﷺ
اور دینی خدمات کیلئے یہاں کے عہدیداران کی کوشش قابل صد تحسین ہے،حسنین نصیروی
ڈویژنل ڈائریکٹر(امن)محمدحسین نصیروی نے صدارت کی جبکہ ڈویژنل سیکرٹری جنرل محمد فاروق کی خصوصی شرکت
تحصیل چوآسیدن شاہ کے عوام عشق رسولﷺکے داعی اور اولیائے کرام سے محبت کرنے والے ہیں۔سید جاوید،حافظ رشید احمد شبلی
چوآسیدن شاہ(نمائندہ خصوصی)ڈویڑن کی سب سے چھوٹی تحصیل ہونے کے باوجود یہاں تم نبوت کے پروانے اور تاجدار ختم نبوت کے دیوانے اپنا مشن سنبھالے ہوئے ہیں اور انجمن مہریہ نصیریہ(امن)کیلئے تحصیل کی خدمات قابل صد تحسین ہیں یہ بات صدر امن راولپنڈی ڈویڑن محمد حسنین نصیروی نے یہاں منعقدہ خصوصی اجلاس سے خطاب میں کہی امن تحصیل چوآسیدن شاہ کا اہم اجلاس زیر صدارت صدر راولپنڈی ڈویڑن (امن)محمد حنسین نصیروی منعقد ہوا جس میں جنرل سیکرٹری راولپنڈی ڈویژن محمد فاروق گولڑوی نے خصوصی شرکت کی۔صدر تحصیل سید جاوید حسین شاہ،جنرل سیکرٹری راجہ برہان غنی,جوائنٹ سیکرٹری حافظ رشید احمد شبلی,فنانس سیکرٹری عرفان محمود اور انفارمیشن سیکرٹری طیب جاوید نے شریک ہوئے اجلاس میں مسائل،معاملات اور دیگر امور زیر غور آئے اجلاس میں امن چوآسیدن شاہ کی جانب سے مرکزی قیادت کو تمام معاملات پر بریفنگ دی مرکزی قیادت نے امن تحصیل چوآسیدن شاہ کی کارکردگی پربھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اسے ڈویڑن بھر کیلئے قابل تقلیدقرار دیا۔
کوئی تبصرے نہیں