موضع منارہ میں عوام قصابوں کے خلاف ڈٹ گئے

بوچھال کلاں (نامہ نگار۔ ڈھڈیال نیوز) موضع منارہ میں عوام قصابوں کے خلاف ڈٹ گئے تفصیل کے مطابق موضع منارہ میں عوام کی بڑی تعداد نے اکٹھے ہو کر قصابوں کو مہنگے داموں گوشت فروخت کرنے سے روک دیا۔انہوں نے قصابوں سے کہا کہ وہ بڑا گوشت400روپے کلو جبکہ چھوٹا گوشت900روپے کلو فروخت کریں ہم کسی کو مہنگا گوشت فروخت نہیں ہونے دینگے عوام کی بڑی تعداد نے اس فیصلے کی تائید کرتے ہوئے قصابوں کے خلاف بننے والے اتحاد میں شمولیت اختیار کی۔
..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.