مسلم کمرشل بینک میں آن لائن ادائیگی کا نظام معطل، صارفین کو شدید مشکلات


دولتالہ(نامہ نگار۔ ڈھڈیال نیوز)مسلم کمرشل بینک میں آن لائن ادائیگی کا نظام معطل،صارفین کو رقم بھیجنے اور وصول کرنے میں مشکلات،صارفین کو بینک عملے کے رویے سے بھی شکایت،حکام بالا نوٹس لیں،تاجر رہنما کا مطالبہ،آن لائن ادائیگی کا نظام پورے ملک میں تعطل کا شکار ہے،برانچ انتظامیہ کا موقف،تفصیلات کے مطابق انجمن تحفظ تاجران دولتالہ کے صدر عبدالوحید راجہ کا کہنا ہے کہ مسلم کمرشل بینک دولتالہ برانچ سے آن لائن ادائیگی میں صارفین کو اکثر مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،گزشتہ روز بھی لا تعداد صارفین کو بھیجی گئی رقوم کی ادائیگی نہیں کی گئی جس کے باعث صارفین اور بینک عملے کے مابین تلخی کے واقعات بھی رونما ہوئے،اس ضمن میں بینک کی مقامی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ایم سی بی کا پورے ملک میں آن لائن ادائیگی کا نظام گزشتہ روز سے معطل ہے جس کے باعث صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،تاجر رہنما عبدالوحید راجہ کا کہنا تھا کہ نظام میں خرابی پیدا ہونے کا جوازدرست مگر بینک کے عملے کا رویہ با اخلاق ہونا چاہئے،بینک حکام عملے کے غیر اخلاقی رویے بالخصوص سکیورٹی گارڈ کی بلا جواز مداخلت کا نوٹس لیکر اصلاح احوال کریں اور آئے روز آن لائن نظام میں پیدا ہونے والی خرابی کا بھی ٹھوس حل نکالا جائے وگرنہ صارفین کی مایوسی میں اضافہ ہوجائے گا۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.