تمام محکمے ڈینگی سے بچاو کے لیے اپنی سرگرمیاں تیز تر کر دیں، عبدالستارعیسانی


چکوال(نامہ نگار۔ ڈھڈیال نیوز)ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) عبدالستار عیسانی نے انسداد ڈینگی کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں اے ڈی سی جی مہرین فہیم عباسی، سی ای او ہیلتھ و ایجوکیشن، ایم ایس صاحبان، ریسکیو 1122، بلڈنگ، سمال ڈیم، ایم سیز، پولیس اور متعلقہ محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔محکمہ ہیلتھ نے ڈپٹی کمشنر کوبریفنگ دیتے ہوئے ضلع میں ڈینگی کنٹرول کے حوالے سے تمام تحصیلوں میں ڈینگی سرولنس ٹیموں ہوٹل، ہسپتال، گاربیج، مساجد، پاکس، ورکشاپس،بس سٹاپ، تعلیمی ادارے، جنک یارڈز، اسکول، لائیوسٹاک، ڈسپنسریاں، ٹائرزشاپس، سومنگ پولز، فیکٹری، نرسری، میرج ہال،زیرتعمیر عمارات،سروس سٹیشن اور قبرستان بارے تفصیل سے بتایا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے تمام محکموں کے سربراہان کو اپنی کارکردگی بڑھانے کی تاکید کی اور کہا کہ وہ ڈینگی سے بچاو کے لیے اپنی سرگرمیاں تیز تر کر دیں۔ ہم سب نے ڈینگی کا مل کر مقابلہ کرنا ہے۔ انہوں نے لوکل گورنمنٹ اور ہیلتھ کی ٹیموں کو اپنی کار کردگی بڑھانے کی تاکید کی۔
..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.