تبلیغی جماعت کے کارکن کے اغواء اور حبس بے جا میں رکھنے پرمعززین اور لواحقین سراپا احتجاج


چوآسیدن شاہ(سید طلحہ فاروق)پولیس چوکی بشارت کے انچارج اور اہلکاروں کی جانب سے تبلیغی جماعت کے کارکن کے اغواء اور حبس بے جا میں رکھنے پرمعززین اور لواحقین سراپا احتجاج بن گئے تفصیلات کے مطابق حاجی فدا حسین،ظفر اقبال،طلعت محمود،تنویر احمد،احسان احمد،توفیق احمدساکنان چندو نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ محمد شہزاد ولد غلام مرتضیٰ اور اُس کا بھائی وقاض مرتضیٰ کراچی سے منڈی بہاؤالدین تبلیغی جماعت کے ساتھ چلہ کے لئے آئے اور دونوں بھائی کرونا کے باعث کراچی کا کرایہ زیادہ ہونے کی وجہ سے تحصیل چوآسیدن شاہ کے موضع چندو میں اپنے حقیقی ماموں کے گھر آگئے جو کہ دونوں بھائی صلوۃ و صوم کے پابند ہیں مورخہ27مئی 2020؁ء کو دونوں بھائی اپنے ماموں کے گھر موجو د تھے کہ پولیس چوکی انچارج بشارت سب انسپکٹر منور خان پانچ اہلکاروں سمیت سرکاری گاڑی پرموضع چندو آیااور حاجی فدا حسین کا لائسنسی پسٹل اور وقاص مرتضی کو زبردستی گاڑی میں بٹھا کر لے گئے جس پر ہم نے چوکی بشارت پررابطہ کیا تو کہا کہ یہ ہمیں وقاص مرتضی چوریوں اور ڈاکیتوں میں مطلوب ہے اور پولیس چوکی بشارت پر وقاض مرتضیٰ کی اپنے بھائی سے ملاقات کرائی جس میں ماموں کے گاؤں میں مخالفین سے راضی نامہ کے لئےSIمنور خان نے محمد شہزاد پر دباؤ ڈالا اور کہا کہ اگرحاجی فدا حسین نے راضی نامہ نہ کیا تو ہم وقاص مرتضیٰ کو چوری اور ڈاکیتی میں ملوث کریں گے، محمد شہزادنے بتا یا کہ انچارج پولیس چوکی نے میرے بھائی کو راجہ سلیم,راجہ حسنین اور راجہ زمرد کی ایماء پر اغواء کرکے کہیں حبس جا میں رکھا ہوا ہے،جبکہ عدالت سے رجوع کرنے پر عدالت میں SIمنور خان نے بیان دیا ہے کہ نہ تو ہمارے پاس وقاص مرتضیٰ ہے اور نہ ہی ہمیں کسی کیس میں مطلوب ہے اس موقعہ پر موضع چندو کے معززین نے پولیس کے خلاف احتجاج کیااور وزیراعظم پاکستان عمران خان،چیف جسٹس آف پاکستان،وزیر اعلیٰ عثمان بزدار،آئی جی پنجاب،RPOراولپنڈی سہیل تاجک،اور DPOچکوال محمدبن اشرف سے وقاص مرتضیٰ کی باز یابی اور پولیس چوکی بشارت کے عملہ کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ادھر میڈیا نے جب SHOمحمد زراعت بلوچ سے پوچھا تو انھوں نے کہا کہ ہمیں وقاص مرتضیٰ کا علم نہیں ہے اور نہ ہی ہمارے پاس ہے جبکہ پولیس چوکی بشارت میں رابطہ کرنے پر چوکی انچارج کا نمبر بند تھا اور ٹیلی فون پر چوکی پر موجود ملازم نے کہ آپ چوکی انچارج سے رابطہ کریں۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.