کمشنر راولپنڈی ڈویژن محمد محمود کافیلڈ ہسپتال تلہ گنگ کادورہ
تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر۔ ڈھڈیال نیوز) کمشنر راولپنڈی ڈویژن محمد محمود کافیلڈ ہسپتال تلہ گنگ کادورہ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ لاک ڈاون کا فیصلہ پندرہ جون کے اجلاس میں ہوگا ہیلتھ رسک الاؤنس وزیر اعلیٰ پنجاب کے دائرہ اختیار میں ہے۔ڈی سی او چکوال کی قیادت میں ٹیم اچھا کام کر رہی ہے۔ ٹائیگر فورس اعزازیہ کے بغیر رضا کارانہ طور پرشاندار کارکردگی دکھا رہی ہے۔ضلعی انتظامیہ کی بہترین حکمت عملی کی بنا پر ضلع چکوال کرونا کے حوالے سے دیگر شہروں سے بہت محفوظ اور بچا ہوا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ چکوال مختلف شعبہ جات میں پنجاب میں پہلے پانچ اضلاع میں اپنی کارکردگی کے بنیاد پر آیاہے۔
کوئی تبصرے نہیں