ایس او پیز کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، حافظ عمران کھوکھر



تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر۔ ڈھڈیال نیوز)  اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ حافظ عمران کھوکھر کی میونسپل کمیٹی تلہ گنگ میں ٹائیگر فورس کے نوجوانوں کے ساتھ میٹنگ جبکہ ٹائیگر فورس میں نئے آنے والے نوجوانوں کو خوش آمدید کہا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر حافظ عمران کھوکھر کا کہنا تھا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ان کا مزیدکہنا تھا ٹائیگر فورس ایس او پیز کے ساتھ عوام کی راہنمائی اور آگاہی کے لیے بنائی گئی ہے ٹائیگر فورس اگر کہیں پر حکومتی ایس او پیز کی خلاف ورزی ہوتے ہوئے دیکھے تو ہمیں انفارم کریں انشااللہ اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا اور ٹائیگر فورس کے ساتھ کسی قسم کی بدتمیزی برداشت نہیں کی جائے گی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ حافظ عمران کھوکھر نے ٹائیگر فورس کے نوجوانوں کو حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد یقنینی بنانے کی تلقین کی ان کا کہنا تھا دکانداروں،ریڑھی بانوں اور ہسپتالوں میں بھی ایس او پیز کو لاگو کیا گیا ہے ان ایس او پیز کے تحت ہم اپنے ساتھ اپنے عزیز و اقارب کی زندگیاں محفوظ بنا سکتے ہیں اس موقع پر ٹائیگر فورس کے نوجوان حماد شیخ،حاجی شفیق،قاضی شعیب کا کہنا تھا کہ اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ حافظ عمران کھوکھر کی سربراہی میں تحصیل تلہ گنگ میں انشااللہ حکومتی ایس پیز پر عملدرآمد یقینی بنوائیں گیں جس پر کوئی کمپرومائز نہیں ہو سکتا ان کا کہنا تھا کہ اس وقت حکومت اور مقامی انتظامیہ ہمیں کرونا جیسی قدرتی آفت سے بچانے کے لیے دن رات مصروف ہے جس کے لیے اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ اور ان کی ٹیم خراج تحسین کی مستحق ہے۔
..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.