مقامی ایم پی اے اور ایم این اے علاقہ ونہار کے عوام سے ہاتھ کر گئے


بوچھال کلاں (نامہ نگار۔ ڈھڈیال نیوز) مقامی  ایم پی اے اور ایم این اے علاقہ ونہار کے عوام سے ہاتھ کر گئے۔ تفصیل کے مطابق سابق ناظم ملک حمید رضا کی سربراہی میں علاقہ ونہار کے عوام کی بڑی تعداد نے احتجاج کرتے ہوئے ہمارے نمائندہ کو بتایا کہ ریسکیو معدنیات نوری پیڑہ منارہ میں خالی13اسامیوں کی بھرتی سیاسی بنیادوں پر کی گئی جس میں مقامی افراد کا حق ہوتا ہے مگر ایم این اے اور صوبائی وزیر نے صرف ایک سیٹ علاقہ ونہار کو دی اور باقی افراد گجرات اور تلہ گنگ کے افراد کو بھرتی کیا گیا ان لوگوں کے مطابق انہوں نے انہیں ووٹ دئیے مگر انہوں نے ہمارے سر شرم سے جھکا دئیے انہوں نے حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ سیاسی بنیادوں پر ہونے والی اس بھرتی کو ختم کر کے علاقہ ونہار کے عوام کو ان کا حق دیا جائے۔
..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.