اسسٹنٹ کمشنرلاوہ بلاول علی ہنجراکی لاو ہ میں کاروائی 4 دکانیں سیل کردیں


لاوہ(تحصیل رپورٹر۔ ڈھڈیال نیوز) اسسٹنٹ کمشنرلاوہ بلاول علی ہنجراکی لاو ہ میں کاروائی 4 دکانیں سیل کردیں اور متعدد پر جرمانے بھی کیے۔چیف آفیسر لاوہ صاحبزادہ عمران اخترکے تحصیل بھر میں ایس او پیز عمل نہ کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں،پچننداور لیٹی میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کر نے والے دوکا ند ا ر و ں کی دوکانیں سیل وارننگ اور جر مانے۔ بلاول علی ہنجرااے سی لاوہ اورصاحبزادہ عمران اختر چیف آفسر لاوہ نے تحصیل بھر میں دوکانداروں کو حکومتی ایس اوپیز پر سختی سے عمل کرنے کا کہا انہوں نے دوکانداروں سے اپنی اور عوام کی صحت کے حوالے سے حفاظی اقدامات پر عمل کریں۔ عمل نہ کرنے والے کئے دوکانداروں کی دوکانیں سیل کردیں۔ اور متعدد کو موقع پر ہی جرمانے کیے۔40 ہزار سے زائد کے جرمانے کیے۔ انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وباء سے عوام کو ہر صورت محفوظ بنانا ہے۔اس کا واحد حل ہے کہ ہم خود بھی ایس اوپیز پرعمل کریں اور دوسروں کو بھی اس کا پابند بنایا جائے۔  
..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.