تھانہ صدر کے علاقہ کھوکھر زیر میں قتل کی واردات، 34 سالہ شخص قتل


چکوال(سمندر خان) تھانہ صدر چکوال کے علاقہ کھوکھر زیر میں قتل کی واردات، 34 سالہ ظہیر ولد محمد بشیر کو پرانی دشمنی کے شاخسانہ پر قتل کر دیا گیا۔ قتل کی اطلاع ملتے ہی محکمہ ریسکیو 1122 موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔ دوسری جانب ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد بن اشرف نے واقعہ کا فوری نوٹس لے لیا جبکہ وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ صدر چکوال فاروق نتھوکہ بھی پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقعہ پر پہنچ گئے۔ امجد شہزاد ایس ڈی پی او صدر چکوال کی زیر نگرانی ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں جو ملزمان کی گرفتاری کے لئے ریڈ کر رہی ہیں۔
..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.