’’مینوں مال دکھا میرا موڈ بنا ‘‘ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال چکوال میں انوکھا قانون

0
110
چکوال (بیوروچیف۔ ڈھڈیال نیوز)’’مینوں مال دکھا میرا موڈ بنا ‘‘ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال چکوال میں انوکھا قانون۔ مریض بعد میں چیک پہلے میڈیکل ریپ سے ملاقات۔ پنجاب حکومت کی جانب سے پابندی کے باوجود میڈیکل ریپ ٹیم کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال چکوال پر مکمل قبضہ ۔ عملہ کی بے بسی اور غفلت کی وجہ سے میڈیکل ریپ کو کھلی چھوٹ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کا دن بدن صحت پروگرام فلاپ ہونے لگا۔ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر چکوال سمیت بنیادی مرکز صحت اور دیگر ہسپتالوں کی مرمت پر تو لاکھوں روپے خرچ کر دیئے مگر ان ہسپتالوں میں موجود ڈاکٹر اور انتظامیہ کا قبلہ درست کرانے میں مکمل ناکام ہو گئی۔ عوامی و سماجی
حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔
الیکشن2018ء کیلئے سیاسی پارٹیوں نے جوڑ توڑ کا آغاز کر دیا 
چکوال (عاطف رشید سے)2018 ء میں منعقد ہونے والے عام انتخابات جوں جوں قریب آرہے ہیں۔ حکمران جماعت سمیت تمام سیاسی پارٹیوں نے امیدواروں کی نامزدگی کے حوالے سے جوڑ توڑ کا آغاز کر دیا ہے ۔ سیاسی حلقوں میں یہ بازگشت جاری ہے کہ سابق ضلعی نا ظم سردار غلام عباس کو حلقہ این اے 61 میں ایڈجسٹ کیا جائے گا ۔ موجودہ ایم این اے سردار ممتاز ٹمن کو مخصوص نشست دینے کے حوالے سے بحث و مباحثہ جاری ہے جبکہ اس کے متبادل سردار غلام عباس کو انکے آبائی حلقہ پی پی 22 میں سردار ذوالفقار علی خان دلہہ کو قبول کرنا ہو گا ۔ عوامی حلقوں میں بازگشت جاری ہے سردار غلام عباس کو اگر حلقہ این اے 60 میں ایڈجسٹ کیا گیا تو مسلم لیگ ن میں انتشار بڑھے گا ۔ اعلیٰ قیادت میجر طاہر اقبال کو بھی کسی صورت میں نظر انداز نہیں کرے گی ۔سردار غلام عباس کو حلقہ این اے 61 میں جو پینل بظاہر نظر آتا ہے ۔ پی پی 20 میں حیدر سلطان، پی پی 21 میں تنویر اسلم سیتھی، پی پی 22 ذوالفقار دلہہ، پی پی 23 شہریار مسلم لیگ ن کے سکہ بند امیدوار ہیں۔ حلقہ این اے 61 میں ایڈجسٹ ہونے کے باوجود سردار غلام عباس کو مشکلات درپیش ہوں گی کیونکہ مذکورہ حلقہ انہیں قبول نہیں۔سردار غلام عباس نے اپنے آٹھ سالہ دور اقتدار میں ضلع چکوال میں بے پناہ ترقیاتی کام کروائے ہر علاقے میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دیئے ۔ ضلعی تعمیر و ترقی کے حوالے سے نئی تاریخ رقم کی ۔ 2013 ء کے عام انتخابات میں انہوں نے ایک لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کئے ۔ بہرحال صورتحال دلچسپ نظر آتی ہے آئندہ کچھ دنوں تک صورتحال مزید واضح ہو جائے گی ۔

انسداد پولیو مہم کے حوالے سے دوسرے روز کی کارکردگی کا جائزہ اجلا س ہوا
چکوال(نمائندہ ڈھڈیال نیوز ) ڈپٹی کمشنر چکوال ڈاکٹر عمر جہانگیر کی زیر صدارت ڈی سی آفس میں انسداد پولیو مہم کے حوالے سے دوسرے روز کی کارکردگی کا جائزہ اجلا س ہوا۔ اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ، ڈی او ہیلتھ، ڈی ڈی او ہیلتھ،WHOکے نمائندوں کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران شریک تھے۔ اجلاس کو ملٹی میڈیا کے ذریعے بریفنگ دیتے ہوئے ڈی او ہیلتھ چکوال ڈاکٹر مختار امد نے بتایا کہ انسداد پولیو مہم کے دوسرے روز پانچ سال تک کی عمر کے67000 بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا تھا جبکہ محکمہ صحت کی انسداد پولیو ٹیموں نے66900 بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلوائے گئے اس طرح ہدف99فیصد رہا۔ علاوہ ازیں کوٹ قاضی میں تین خاندانوں کے بچوں پو پولیو ویکسین پلانے سے انکار پر رپورٹ بھی ڈپٹی کمشنر کو پیش کی گئی جس پر ڈپٹی کمشنر نے اے سی لاوہ، چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اور ڈی ڈی ایچ او لاوہ کو فوری طور پر قواعدو ضوابط کے تحت تینوں خاندانوں کے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی طور پر پلانے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے کہا کہ جس جگہ اور جہاں بھی بچوں کو پولیو ویکسین پلانے میں رکاوٹ آئے وہاں قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور پولیو ویکسین کے قطرے لازمی پلوائے جائیں۔

تحریک لبیک یا رسول اللہؐ2018کے الیکشن میں بھر پور حصہ لے گی،حافظ منصب حسین ساقی 
چکوال(نمائندہ ڈھڈیال نیوز )تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ 2018کے الیکشن میں بھر پور حصہ لے گی ان خیالات کا اظہار علامہ حافظ منصب حسین ساقی نے سینئر اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ اس وقت دیانت دار قیادت کی اشد ضرورت ہے اور موجودہ تمام سیاسی جماعتیں عوام میں اپنا اعتماد کھو چکی ہیں اور انکی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک بیرونی قرضوں میں ڈوبا ہوا ہے اور آج پیدا ہونے والا بچہ بھی قرضے میں ڈوبا ہوا ہے اور مہنگائی نے عوام کا جینا محال کر رکھا انھوں نے بتایا کہ لاہور ضمنی الیکشن حلقہ NA120میں بھی تحریک لبیک یارسولاللہ کے امیدوار نے حصہ لیا ہے اور تیسری پوزیشن حاصل کی ہے اور آمدہ الیکشن میں تمام صوبائی اور قومی نشستوں پر باکردار اور امانت دار لوگوں کو ٹکٹ دیئے جائیں گے جو کہ حقیقی معنوں میں عوام کے خادم ہونگے اور ملک کو بہران سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرینگے ۔

Print